پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کے زیرِاہتمام "Leadership & Management" کے عنوان سے منعقدہ سیشن میں خصوصی شرکت و گفتگو

مورخہ: 08 جون 2026ء

Dr Hassan Qadri keynote lecture at Leadership Training Session COSIS 2026

لاہور: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (COSIS) کے زیرِاہتمام "Leadership & Management " کے عنوان سے منعقدہ سیشن میں خصوصی شرکت کی اور خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید اور سیرتِ نبوی ﷺ لیڈرشپ اور مینجمنٹ کے بنیادی اور جامع ترین مصادر ہیں اور جدید مینجمنٹ سائنس کے بیشتر اصول قرآن و سنت میں پہلے سے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی قائد وہ ہے جو اپنے دوستوں، طلبہ اور کارکنان کو بھی قائدانہ صلاحیت سے آراستہ کرے اور علم و تجربہ اور بصیرت کو دوسروں تک منتقل کرے۔

انہوں نے Servant Leadership پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بنیاد خدمتِ خلق، عاجزی، انکساری اور خیرخواہی پر ہے۔ ایک مؤثر لیڈر کی پہلی صفت حسنِ سماعت ہے، کیونکہ دوسروں کی بات غور سے سننا درست فیصلوں اور بہتر قیادت کا بنیادی اصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمدردی (Empathy) اور لوگوں کے جذبات و مسائل کو سمجھنا قائدانہ کردار کا لازمی حصہ ہے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے مزید کہا کہ قائد کا کام صرف احکامات کی حد تک نہیں بلکہ لوگوں کی اصلاح و تربیت اور رہنمائی کرنا بھی ہے۔ حقیقی قائد اپنے ماتحت، کارکنان اور عوام کے مسائل سے باخبر رہتا ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فکر مند ہوتا ہے۔ انہوں نے ریاستِ مدینہ کو انسانی وسائل، مشاورت، وقت کی تنظیم اور اجتماعی قیادت کا مثالی ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیادت صرف طاقت و اختیار نہیں بلکہ خدمت، ذمہ داری اور جوابدہی کا نام ہے۔

انہوں نے اختتام کرتے ہوئے کہا کہ لیڈرشپ اور مینجمنٹ کے اصولوں کو صرف علمی مباحث تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ انہیں اپنی عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے، کیونکہ کامیاب اور مؤثر قیادت اسی وقت ممکن ہے جب علم، کردار اور عمل میں ہم آہنگی پیدا ہو۔ اس موقع پر علم کو منظم سمت اور واضح مقصد دینا ہی مینجمنٹ ہے، جبکہ درست کاموں کا انتخاب اور انہیں کامیابی سے پایۂ تکمیل تک پہنچانا لیڈرشپ کہلاتا ہے۔

قبل ازیں پرنسپل جامعہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ جامعہ کے قیام کے بنیادی مقاصد میں یہ امر شامل ہے کہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ و طالبات علمی، فکری اور سماجی قیادت کی صلاحیتوں سے آراستہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی قیادت درکار ہے جو صرف کتابی علم تک محدود نہ ہو بلکہ عصرِ حاضر کے تقاضوں سے بھی آگاہ ہو، خدمتِ خلق کو اپنا شعار بنائے اور معاشرے کی رہنمائی کا فریضہ انجام دینے کی اہلیت رکھتی ہو۔ منہاج القرآن کے عالمی سطح پر قائم تعلیمی، دعوتی، فلاحی اور سماجی ادارے شیخ الاسلام دامت براکتہم العالیہ کی قائدانہ بصیرت اور مؤثر مینجمنٹ کا عملی ثبوت ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گزشتہ نشستوں میں قیادت کے مختلف ماڈلز، اقسام، خصوصیات اور عملی پہلوؤں کو قرآن و سنت، سیرتِ طیبہ اور تاریخِ اسلام کی روشنی میں نہایت محققانہ انداز سے بیان کیا ہے۔

سیشن میں ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، شیخ الحدیث پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، راجہ زاہد محمود قادری، میاں زاہد اسلام، بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد عمر حیات، کرنل ریٹائرڈ خالد جاوید، آفتاب احمد خان، ونگ کمانڈر محمد غفار خان، نوراللہ صدیقی، احمد نواز انجم، علامہ رانا محمد ادریس قادری، مظہر محمود علوی، عین الحق بغدادی، محمد اشفاق علی چشتی، صوفی مقصود حسین قادری، قاری ریاست علی چدھر، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، شکیل احمد طاہر، علامہ محمد منہاج الدین قادری، رانا محمد اکرم، علامہ شبیر احمد جامی علامہ محب اللہ اظہر، صابر حسین نقشبندی، رانا وحید شہزاد، اسامہ محمد مشتاق، قاضی فیض الاسلام، لبنیٰ مشتاق، درۃ الزہرا، عائشہ مبشر قائدینِ تحریک منہاج القرآن و ذمہ داران، منہاج کالج فار ویمن کی طالبات، جامعہ نعیمیہ لاہور کے طلبہ سمیت علماء و مشائخ، اساتذہ اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top